مسافر ٹرینوں کے ذریعے سپلائی کیا جانیوالا مٹی کا تیل سکیورٹی رسک بن گیا

مسافر ٹرینوں کے ذریعے سپلائی کیا جانیوالا مٹی کا تیل سکیورٹی رسک بن گیا

ملتان(جنرل رپورٹر)ریلوے پھاٹکوں پر لالٹین جلانے کے لئے مسافر ٹرینوں کے ذریعے سپلائی کیا جانے والا مٹی کا تیل سکیورٹی رسک بن گیا ہزاروں مسافروں کی جانیں خطرہ میں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

ڈال کر تیل سپلائی کیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ پھاٹکوں پر لالٹیں جلانے کے لئے مٹی کا تیل مسافر ٹرینوں مہر ایکسپریس اور ساندھل ایکسپریس کے ذریعے سپلائی کررہی ہے مذکورہ تیل لوہے کے بڑے ڈرموں میں بھر کر مسافر ٹرینوں میں رکھا جاتا ہے اور سٹیشن پر تقسیم کیا جاتا ہے جہاں سے وہ پھاٹک والوں کو بھجوایا جاتا ہے مسافروں کی جانب سے مذکورہ ٹرینوں میں آتشگیر مادہ سپلائی کئے جانے پر کئی بار احتجاج بھی ہوا مگر انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا مسافروں کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کو تو سگریٹ اور لائٹر تک ٹرین میں استعمال نہیں کرنے دیا جاتا جبکہ ریلوے انتظامیہ خود آتشگیر مادہ مسافر ٹرینوں کے ذریعے تقسیم کررہی ہے مسافروں نے مٹی کا تیل آئل سپیشل ٹرینوں کے ذریعے سپلائی کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...