خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں خوف وہراس

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں خوف وہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور،دیر،سوات، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹرسکیل 4.6ریکارڈ کی گئی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، چترال، دیر اور گردو نواح میں 4.6شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کی زمین میں گہرائی 186کلو میٹر جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع تو موصول نہیں ہوئی تاہم زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے اپنے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔