بااثر افراد نے زمیندار پر خونخوار کتے چھوڑ دیئے‘ شدید زخمی

بااثر افراد نے زمیندار پر خونخوار کتے چھوڑ دیئے‘ شدید زخمی

خانیوال (نمائندہ پاکستان) بااثر افراد نے زمیندار پر خونخوار کتے چھوڑ دئیے کتوں کے کاٹنے سے زمیندار شدید زخمی، تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 176/10-R کے رہائشی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ارشد نے تھانہ صدر پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میں اپنے ڈیرے پر موجود تھا محمدشفیق و دیگر اپنے خونخوار کتوں کے ہمراہ میرے ڈیرے کے باہر موجود تھے میں نے ملزمان کو کہا کہ آپ اپنے کتوں کو یہاں سے لے جائیں ملزمان نے میری اس بات کا برا منایا اور کتے مجھ پر چھوڑ دئیے اور مختلف آوازیں نکال کر انہیں جوش دلاتے رہے کتوں نے مجھے جسم کے مختلف حصوں پر کاٹا میرے شور شرابے پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اور ملزمان مجھے دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے کہ آج تو بچ گئے ہو آئندہ نہیں بچو گے وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان بار بار کتے لے کر میرے ڈیرے کے آگے آکر کھڑے ہوجاتے ہیں جس سے میں نے ان کو منع کیا تھا اسی رنجش پر ملزمان نے مجھ پر کتے چھوڑ دئیے بعدازاں مجھے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا پولیس نے میڈیکل کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...