ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطاببق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کوٹ مومن سے لاہور اور فیصل آباد تک بند رہی جبکہ ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم فور فیصل آباد سے گوجرہ ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہی ٗ لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور بہاولپور تک بھی شدیددھند کے باعث ٹریفک روک دی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ضلع استور میں برفباری کے بعد سے یخ بستہ ہواؤں کا راج رہا ٗ سخت سردی میں لکٹری کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔سرگودھا شہر اور گردونواح میں شدید سردی کے ساتھ دھند کا راج جاری رہا ٗ سخت سردی اور دھند کے باعث کاروبار زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گیا ٗادھر دھندکے باعث موٹروے ایم 3پنڈی بھٹیاں سے فیصل آبادتک بندرہی، فیصل آباد سے گوجرہ تک ٹریفک کیلئے بند رہی۔جی ٹی روڈ پر مرید کے سے کالا شاہ کاکو تک حد نگاہ40 میٹر تھی جبکہ قصور شہر اور گردونواح میں بھی شدیددھند کی وجہ سے حدنگاہ صفرتھی ادھر کبیروالا ٗلودھراں ٗحافظ آباد ٗگوجرانوالہ اور گوجرہ میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔موٹروے کے ترجمان نے ہدایت کی کہ شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں ٗشہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کااستعمال کریں۔