حدیبیہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے نے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا‘ چودھری یوسف کسیلیہ

حدیبیہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے نے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا‘ ...

بورے والا (تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

محمد یوسف کسیلیہ نے سپریم کورٹ کی طرف سے حدیبیہ کیس کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے مقامی اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ میاں نواز شریف کے بعد میاں شہباز شریف کی نا اہلی کیلئے امید لگائے بیٹھے تھے سپریم کورٹ کے فیصلے سے ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے پنجاب میں میاں شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...