اپٹماکا 7 دسمبر سے گیس کی بندش پر اظہار تشویش

اپٹماکا 7 دسمبر سے گیس کی بندش پر اظہار تشویش

ملتان(جنرل رپوٹر) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن(اپٹما)پنجاب نے صوبہ بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 7دسمبر سے گیس کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سندھ اور کے پی کے میں انڈسٹری کو 100فیصد گیس مل رہی ہے جبکہ ایس این جی پی ایل نے پنجاب کی انڈسٹری کیلئے 28فیصد کوٹہ بند کردیا ہے ، حکومت ملک میں انڈسٹری کو مساوی بنیادوں پر گیس فراہم کرے اور اس پر ٹیرف بھی پورے ملک کیلئے یکساں مقرر کیا جائے ،موجودہ حکومت کو برآمدات کوترجیح دینی چاہیے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران انڈسٹری کے مسائل حل کئے جانے کے باعث رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ تک برآمدات کا حجم 9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 8.1ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں تقریباً ایک ارب ڈالر زائد ہے لیکن اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ درآمدات میں اس مدت کے دوران 20فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...