سکول جاتے کمسن طالبعلم کو کتے نے بھنبھوڑ ڈالا‘ شدید زخمی

سکول جاتے کمسن طالبعلم کو کتے نے بھنبھوڑ ڈالا‘ شدید زخمی

لیاقت پور (نامہ نگار )سکول جاتے کمسن طالب علم کو کتے نے بھنبھوڑ ڈالا ،شدید زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یارخاں منتقل کر دیا (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

گیا ،تفصیل کے مطابق موضع لونوالہ کے عاشق حسین کا پانچ سالہ بیٹا راشد سکول جانے کے لیے گھر سے نکلا تو منیر حسین کے پالتو کتے نے اس پر حملہ کر دیا لوگوں نے بچے کو کتے کے چنگل سے چھڑواکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور پہنچایا جہاں فوری طبی امداد کے بعد اسے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخاں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ڈی ایس پی لیاقت پور آصف رشید کے مطابق کتے کے مالک منیر حسین کے خلاف تھانہ لیاقت پور میں دفعہ 289پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر