مقامی صحافی مرزا خاقان حسین آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک‘ نماز جنازہ میں صحافتی حلقوں ، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت‘ قل خوانی کل ہوگی

مقامی صحافی مرزا خاقان حسین آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک‘ نماز جنازہ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(پ ر)مقامی صحافی مرزاخاقان حسین جو عارضہ کینسر کے باعث (بقیہ نمبر63صفحہ7پر )
انتقال کرگئے تھے ان کی نمازجنازہ گزشتہ روز البیرونی گراؤنڈ سائنس کالج میں ادا کی گئی نماز جنازہ علامہ حافظ غلام مرتضیٰ نے پڑھائی جس میں سابق ٹاؤن ناظم میاں جمیل احمد،یوسی چیئرمین راؤ مظہرالاسلام ،سینئر صحافی عبدالجبار مفتی،جمشید رضوانی ،شہزاد فرید،حسن جبار مفتی،ظفر حسین شاہ،حسن محمود بخاری ،عباس ڈوگر،اوصاف الٰہی ،حیدر نقوی،شریف جوئیہ،سہیل رندھاوا، حفیظ اللہ ،علی ظہیر ،ندیم حیدر، عامر بھٹہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعدازاں مرحوم کو بہشت زہرا قبرستان نزد صاحب الزمان میں سپردخاک کیا گیا مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل کل 17دسمبر اتوار کو صبح 8بجے امام بارگاہ زینبیہ غازی آباد میں ادا کی جائیگی۔
قل خوانی