ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں یوم القدس منایا گیا، امریکہ و اسرائیل مخالف مظاہرے، ریلیاں

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں یوم القدس منایا گیا، امریکہ و اسرائیل مخالف ...

ملتان، خانیوال، کبیروالا، بارہ میل، وہاڑی، مظفر گڑھ، بھٹہ پور، کوٹ ادو، سنانواں، چوک سرور شہید، دائرہ دین پناہ ، ڈیرہ غازیخان، شادن لُنڈ، راجن پور ، بہاولپور ، حاصل پور، چشتیاں، احمد پور شرقیہ، شہر سلطان،لودھراں (سٹی رپورٹر، نمائندگان) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیئے جانیکے فیصلے کیخلاف گذشتہ روز ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم القدس منایا (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

گیا امریکہ و اسرائیل مخالف مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں اس سلسلہ میں ملتان سے سٹی رپورٹر کیمطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر فلسطین کے بارے میں امریکی صدر کے بیان پر ملک بھر کی طرح ملتان میں آج جمعہ یوم احتجاج کے طور پرمنایا گیا آج ملتان میں نماز جمعہ کے خطبات میں بیت المقدس کی آزادی فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امریکہ اسرائیل کی مذمت کو عنوان بنایا گیا اس سلسلہ میں شیعہ میانی ملتان میں علامہ سیدعلی رضا نقوی, علی یونیورسٹی میں مولانا ظفر حسین حقانی, مسجد جعفریہ محلہ جھک علامہ کاشف ظہور نقوی, مظفر آباد میں علامہ اختر حسین نسیم ,راجہ پور میں مولانا اقبال حسین, مسجد جعفریہ بوسن روڈ میں مولانا غلام مصطفی,ٰ امام بار گاہ شاہ یوسف گردیز میں علامہ سید عون محمد نقوی اور ممتاز آباد میں مولانا جام عابد حسین نے خطبہ جمعہ سے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی پرُمزمت کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس ہمارا قبلہ اول ہے جو آج مسلمان حکمرانوں کی مفاد پرست پالیسیوں اور نااہلی کی وجہ سے یہودیوں کے پنجے میں سسک رہا ہے جس کا سبب ہمارے مسلم حکمرانوں کی سوئی ہوئی غیرت بھی ہے مقررین نے کہا کہ سر زمین انبیاء فلسطین پر یہودیوں کو آباد کرنا بھی ایک سازش تھی جس کا اظہار امریکہ نے اب کھل کر کر دیا ہے مقررین نے کہا کہ اب مصلحتوں سے بالا تر ہو کر بیت امقدس کی آزادی کے لیئے اسلامی ممالک متفقہ طور پر عملی اقدامات کا علان کریں مقررین نے کہا کہ پاکستان میں ہم نے ہمیشہ قدس کی اسرائیل سے آزادی کی بات کی ہے جس پر ہمیں فخر ہے ہم آج بھی قدس کی آزادی اور اسرائیل جیسے فتنے کے خاتمے کے لیئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں دریں اثناء تحریک تحفظ القدس ملتان کے زیر اہتمام یم ڈی اے چو ک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے سے قاری جالندھری ناظم اعلیٰ وفاق المدارس پاکستان،میاں آصف محمود اخوانی امیر جماعت اسلامی ملتان ،ایوب مغل ،فاروق خان سعیدی ،شفقت حسین بھٹہ ،علامہ خالد محمود ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کر کے پوری دنیا کو آگ کے کنارے پر لا کھڑا کیا ہے ۔امت مسلمہ کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ بے غیرتی اور بے حسی کو ترک کرتے ہوئے قبلہ اول بیت المقدس کے تحفظ اور اس کے اسرائیل چنگل سے آزاد کرانے کے لیے عملی جدو جہد کریں ۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ انشا ء اللہ امریکہ کا گوربا چوف ثابت ہو گا علاوہ ازیں بیت المقدس کی نسبت سے گذشتہ روز ملک بھر کی طرح چوک کمہارانوالہ کے مرکزی امام بارگاہ کے باہر بھی بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پرنسپل جامعۃ الشہید مظہری، علامہ قاضی نادر حسین علوی و دیگر نے شرکت کی اور کہا کہ ٹرمپ اپنا فیصلہ فوری واپس لے خانیوال سے بیورو نیوز ، نمائندہ پاکستان کیمطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر یوم تحفظ القدس کے موقع پر ضلعی ہیڈ کوارٹر خانیوال پر ضلع کونسل او ربلدیہ خانیوال کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں چےئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا ‘چیف آفیسر محمد حسین بنگش ‘ممبران امن کمیٹی مولانا فتح محمد حامدی ‘قاری سیف اللہ عابد ‘شیخ ذوالفقار علی رضوی ‘مولانا عباس اختر ‘محمد شاہد رضا قادری‘ڈاکٹر شفیق الرحمن‘صدر ایپکا چوہدری شوکت علی ‘عوامی نمائندگان ‘کونسلرز ‘علماء کرام ‘سیاسی و سماجی کارکنان اور لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔احتجاجی ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس سے ہواجو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے اختتام پر چےئرمین بلدیہ مسعو مجید ڈاہا نے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے سے عالم اسلام کے مذہبی جذبات کو بری طرح مجروح کیا گیا ہے جسے مسلمان کسی صورت قبول نہیں کرتے اور اس سلسلہ میں ہم بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ کبیروالا ، بارہ میل سے سٹی رپورٹر اور نمائندہ پاکستان کیمطابق یوم القدس کے حوالے سے جماعت اسلامی کبیروالا کی جانب سے جامعہ مسجد ربانی مخدوم روڈ کبیروالا سے احتجاجی ریلی نکالی گئی،جس کی قیادت جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر عزیر لطیف چوہدری ،ضلعی امیر ڈاکٹر افتخار الحسن ،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری منگت علی،سٹی امیر ڈاکٹر سلیم جاوید،حلقہ امیر ڈاکٹر عبدالرزاق مجاہد،سابق ضلعی امیر ہارون الرشید نظامی ایڈووکیٹ اور دیگر نے کی ۔چوک ٹاؤن ہال کبیروالا میں مذکورہ ریلی کے شرکاء سے مذکورہ قائدین اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ۔اس موقع پر شرکاء نے امریکہ،اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی وہاڑی سے بیورو رپورٹ اور نمائندہ خصوصی کیمطابق مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے امریکی صدر کے فیصلہ پر وہاڑی میں شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اس حوالے سے میونسپل کمیٹی سے سینکڑوں افراد نے چیئرمین ضلع کونسل وھاڑی پیر غلام محی الدین چشتی اور چیئرمین بلدیہ وہاڑی شیخ محمد حسین کی قیادت میں ریلی نکالی ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے ریلی کے شرکاء نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے شرکاء نے فلسطینی عوام سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل، امریکہ گٹھ جوڑ کو مسلم امہ کے خلاف جارحیت قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور امریکہ اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ریلی میونسپل کمیٹی سے شروع ہو کر چاندنی پارک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں احتجاجی جلسہ کیا گیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل وھاڑی پیر غلام محی الدین چشتی نے کہا کہ امریکی صدر نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دے کر مسلم امہ کے جذبات کو مجروح کیا بیت المقدس ہمارے اولین قبلہ گاہ ہے اس سے مسلمانوں کو مذہبی و جذباتی وابستگی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت وقت اسرائیل کے خلاف علم جہاد بلند کرے تو میں اس جہاد کا حصہ بنوں گا ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں نے حکومت وقت کے مؤقف کی ترجمانی کی اور کہا پاکستان کی حکومت امریکی صدر کے اس بیان پر سراپا احتجاج ہے جلسہ سے چیئرمین میونسپل کمیٹی وہاڑی شیخ محمد حسین،صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی،مفتی عبدالواحد، حافظ حبیب الرحمن، راؤ خلیل احمد اور ماسٹر ریاض مسیح نے بھی خطاب کیا اختتام پر مسلم امہ کے اتحاد، فلسطین، کشمیر اور بیت المقدس کی آزادی کی دعا کی گئی مظفر گڑھ ، بھٹہ پور، کوٹ ادو سے بیورو رپورٹ، سپیشل رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر کیمطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور کی قیادت میں یوم تحفظ القدس کے سلسلے میں شہر کی مرکزی جامعہ مسجد سے ریلی نکالی گئی، ریلی میں چیئر مین ضلع کونسل سردار حافظ عمر خان گوپانگ، ڈی پی او ملک اویس احمد، چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار اکرم خان چانڈیہ، مولانا عبدالمعبود آزاد، رانا افضل، نعیم احمد خان، پروفیسر افتخار بخاری، افضل چوہان سمیت تمام مکابت فکر کے جید علماء، مشائخ، اکابرین، سول سوسائٹی کے نمائندگان، انجمن تاجران کے عہدیدار، سرکاری افسران و اہلکار، طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ریلی مین بازار سے ہوتی ہوئی چاندنی چوک، رشید حلوائی چوک ، قنوان چوک سے ہوتی ہوئی کچہری چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر شرکاء نے فلسطین کی آزادی، قبلہ اول کی حفاظت سے متعلقہ بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور امریکہ اور امریکی صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ، چیئر مین ضلع کونسل سردار عمر خان گوپانگ نے کہا کہ اقوام عالم کے مسلمانوں کو آپس میں کلمے کا رشتہ ہے ، تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، قبلہ اول کا تحفظ ہر مسلمان کا عقیدہ ہے، انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا فیصلہ وآپس لینے پر مجبور کیا جائے اور مسلمانوں کی جذبات سے کھیلنا بند کیا جائے ، ریلی سے سید عبدالمعبود آزاد، ڈاکٹر خالد، اختر حسین بخاری، سید ہلا ل جاوید کاظمی، غضنفر عباس نقوی، رانا محمد افضل، افضل چوہان، امیر حسن، شیخ عامر سلیم، عمر دراز فاروقی، قاری ظفر کوثر ، عبدالغفار، گلزار عباس نقوی نے بھی خطاب کیا اور مسلمانوں کی نزدیک بیت المقدس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر شدید الفاظ میں مذمت کی، کوٹ ادو سے نمائندہ پاکستان کیمطابق سنانواں سے نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان کیمطابق سنانواں میں تحفظ القدس ریلی نکالی گئی جس میں انجمن تاجران اور سماجی صحافی تنظیموں نے حصہ لیا ریلی کا اہتمام میونسپل کمیٹی سنانواں کی طرف سے کیا گیا .ریلی سماجی و انجمن تاجران اور پریس کلب سنانواں نے ب?رپور حصہ لیا صدر ا نجمن تاجران عبید الرحمن چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے ب?ی ہمارے قبلہ اول کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ایک قوم بن کر اس کی آنکھیں پ?وڑڈالیں گے امریکہ اسی حرکتوں سے باز رہے .ہمارا بچہ بچہ بیت المقدس کی حفاظت کے لیے اپنی جان دینے سے پیچھے نہیں ہٹے گا .صدر پریس کلب چوہدری الطاف حسین ، سرداراکرم خان چانڈیہ اور میونسپل کمیٹی سنانواں کی طرف سے سید منورشاہ نے خطاب کیا ریلی میں امریکہ خلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائیگئے .ریلی دڑاچوک سے میونسپل کمیٹی آفس پر ختم ہوئی چوک سرور شہید سے نامہ نگار، سپیشل رپورٹر کیمطابق بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا اور رہے گا امریکی صدر کا خواب خواب کبھی پورا نہیں ہو گا جب تک مسلمان زندہ ہیں قبلہ اول کی حفاظت کرتے رہینگے ،محمد عابد منظور باروی ،چوہدری عبدالمجید ، رانا اورنگزیب اشرف ، رانا جنید اشرف کا القدس ریلی سے خطاب ،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز انجمن نوجوانان جماعت اہلسنت چوک سرور شہید کی طرف سے یوم القدس کے موقع پر ریلی نکالی گئی ، ریلی میں فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کی حفاظت کیلئے نعرہ بازی کی گئی مر کزی چوک میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کونسلر محمد عابد منظور باروی ، چوہدری عبدالمجید ، رانا اورنگزیب اشرف اوررانا جنید اشرف کہا کہ امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے پوری دنیا میں آگ بھڑ کا دی ہے ہم اس امریکی اقدام کی بھر پور مذمت کر تے ہیں دائرہ دین پناہ سے نمائندہ خصوصی نامہ نگار کیمطابق دائرہ دین پناہ میونسپل کمیٹی کے زیرِ اہتمام یومِ تحفظ القدس منایا گیا ۔جس کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ،جس میں سیکڑوں شرکاء نے شرکت کی ۔ تفصیل کیمطابق ،گزشتہ روز میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ ،کے زیرِ اہتمام یوم تحفظ القدس منانے کے لیے ریلی نکالی گئی۔ریلی نمازِ جمعہ کے بعد میونسپل کمیٹی سے شروع ہوئی ، جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، ریلی کی قیادت چیف آفیسر چوہدری ارشد اورسٹی وائس چیئر مین ملک در محمد ہنجرا نے کی شرکاء نے امریکا ، اسرائیل ، روس اور دیگر یہودی لابی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی ، سٹی رپورٹر کیمطابق ملت جعفریہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینے کی مذمت کرتی ہے بیت المقد س کی آزادی تک فلسطینیوں کی آئینی ،جمہوری اور اخلاقی حمایت جا ری رکھیں گے یہ بات سرابرہ ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی کی کال پر ڈ ویژنل صدر شیعہ علماء کونسل سید ندیم حیدر نقوی ،ضلعی صدر مولانا سجاد حُسین انقلابی ،سید شاہد حُسین نقوی ،ضیغم عباس صدیقی نے القد س ریلی کے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ حیدر سے حیدریہ چو ک تک نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مظاہرین نے بینر او ر پلے کارڈ اٹھا کرامریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ندیم حیدر نقوی نے کہا کہ عالمی دہشت گرد امریکہ کی 70 سالہ تاریخ گواہ ہے یہ عالم اسلام کا بدترین دشمن ہے ٹرمپ کے شیطانی بیان کی پر زورمذمت کرتے ہیں ہمیں جلسے جلوسوں مظاہروں کی بجائے عملی اقدامات کرنے ہوں گے شادن لُنڈ سے نامہ نگار کیمطابق پو ری اُمت مسلمہ بیت المقد س کے تحفظ کے لئے اُ ٹھ کھڑ ی ہو بیت المقد س کسی صو ر ت اسرا ئیل کا دار الحکو مت نہیں بن سکتا یہو د و نصا ریٰ مسلما نو ں کے خلا ف سا ز شو ں میں مصرو ف ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر جمیعت علما ئے اسلا م (ف) کی طر ف سے نکا لی گی ریلی سے قا ری عبدالمجید امیر یو نٹ جے یو آ ئی شادن لُنڈ، سر دار بختیا ر لُنڈ ، مو لا نا حق نوا ز چھٹا نی، مو لا نا احمد خا ن حید را نی نے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا امر یکی صدر کے اعلا ن کی بھر پو ر مذ مت کر تے ہیں بیت المقد س مسلما نو ں کے لئے اعلٰی اور اہم مقا م رکی حیثیت رکھتا ہے کسی صو ر ت اسرا ئیل کا دارالحکو مت نہیں بن سکتا راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق اہل پاکستان کے مسلمانوں کا نہ صرف ایمان تازہ ہے بلکہ اپنے پاک مقدس جگہوں کی حفاظت کے لئے خون کے آخری قطرہ دینے تک تیار ہیں۔بیت المقدس کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے زرے زرے کی حفاظت کریں گے۔مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اس کے تقدس کے لئے یہودیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ۔تمام مسلما ن متحد ہو کر ان کافروں کو بتا دیں کہ ہم سب ایک ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجنپور اشفا ق احمد ،چیئرمین ضلع کونسل عبدالعزیز دریشک اور ڈی پی او نے یوم القدس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین ایم سی کوٹ مٹھن حمزہ کمال،چیئر مین ایم سی راجنپور کنور کمال اختر،قاری محمود الحسن قاسمی،احسن شمسی،عبدالرحمان شاہ،جہانگیر فرید،موسیٰ رضا جسکانی،علاؤالدین مزاری،عبدالرشید ساجد،شکیل پتافی،کلیم اختر قریشی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم امہ متحد ہو کر ان کے ناپاک عزائم کو نست و نابود کریں۔ہم اپنے مقدس اور پاک جگہوں پر آنچ تک نہیں آنے دیں گے۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کیمطابق ضلعی انتظامیہ بہاول پور ، حکومت پنجاب اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی اور امریکی صدر کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کے فیصلہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ ، مےئر میونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی، اراکین اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر، فوزیہ ایوب قریشی، حسینہ بیگم، صدر انجمن تاجران حافظ محمد یونس، ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستنصر فیروز، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، مفتی ارشاد احمد، قاری غلام ےٰسین ، مفتی سہیل احمد، مفتی محمد کاشف سعیدی، مفتی مظہر اسعدی، چےئرمین یونین کونسلز بلال بلوچ، سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر رانا محمد طارق، تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی حاصل پور سے نامہ نگار کیمطابق امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف حاصل پور کے سرکاری ملازمین کا امریکی ٹرمپ کے خلاف احتجاج ۔ نعرے بازی اسسٹنٹ کمشنر سید تنویر مرتضی ، ڈی ایس پی ثنا اللہ مستوئی ، ٹی ایم او اکرم واہلہ صدر انجمن تاجران ملک عبدالحمید، ایپکا کے صدر عبدالرزاق رامے کی قیادت میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلہ بیت المقدس کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف حاصل پور کے سرکاری اداروں کے تمام ملازمین نے عدالت چوک سے احتجاجی ریلی نکالی جو امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بلدیہ چوک پہنچی احتجاجی ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے ملک عبدالحمید نے کہاکہ امریکہ صدر ٹرمپ دین اسلام کے خلاف سازشوں سے باز نہیں آرہا ہے یہودی کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں ہو سکتا چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق محکمہ صحت ، مال ، وکلاء برادری اور دینی تنظیموں کے کارکنوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے ۔ مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔ بلدیہ چوک چشتیاں سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حافظ محمد طارق جاوید ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم ، انجمن تاجران کے صدر حاجی حمیداحمد صدیقی ،جنرل سیکرٹری چوہدری نسیم صادق اوڑیا، شیخ حاجی محمد ایوب اور بارایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد عمران نے کی ۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ ، بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف مطالبات در ج تھے ۔ مظاہرین نے امریکی صدر کے بیان کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے ۔ احمد پور شرقیہ سے سٹی رپورٹر کیمطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کر نے کے فیصلہ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب کی زیر قیادت ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔اے سی آفس سے نکلنے والی اس ریلی میں ڈی ایس پی شبیر احمد وڑائچ ، کے علاوہ بار کے جنر ل سیکرٹری شہزاد گل نیازی ایڈووکیٹ ، ہارون خا ن نتکانی، تحصیلدار جام اسلم ، گر داور چوہدری قاسم ، نائب تحصیلدر رمضا ن جوئیہ ، مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدرطاہر محمو د قائم خانی ، نائب صدر منصور اقبال قریشی ، سلیم بند ھانی،کمپیوٹرسینٹر کے انچارج محمد عامر کے علا وہ اسکول کے بچوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی کچہر ی روڈ سے ہوتی ہو ئی چوک منیر شہید پر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس مو قع پر مقررین نے کہا کہ القدس ہمار اقبلہ اول ہے دریں اثناء جمیعۃ علما ء اسلام (ف) احمدپورشرقیہ کے زیر اہتمام احمدپورشرقیہ کی جا مع مساجد میں قرار داد پا س کی گئی ۔ جمعۃ المبارک کا یہ اجتماع امریکی صد رڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیں۔ اور امریکہ کا سفارت خانہ تل ابیب سے پروشلم (بیت المقدس ) منتقل کرنے کے فیصلہ کی شدید مذمت کر تاہے ۔ یہ اجتما ع مطالبہ کر تا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس عالمی قوانین کی خلاف ورزی کافوری نوٹس لے۔ شہر سلطان سے نامہ نگار کیمطابق بیت المقدس پر اسرائیل جارحیت اور امریکہ کی غنڈہ گردی کے خلاف میونسپل کمیٹی شہر سلطان کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔احتجاجی ریلی میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کرتے ہوئے اسرائیل کی شدید مزمت کی اور بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے خلاف احتجاج کیا احتجاجی ریلی کی قیادت جنرل کونسلر حاجی رانا صلاح الدین نے کی جبکہ ملک شاہد حسین بھٹی ایڈووکیٹ وائس چیئرمین ایم سی شہر سلطان ملک اسد اعوان کو نسلر ،ملک عابد حسین ارائیں ،مخدوم سید ظفر عباس بخاری چیئرمین یونین کونسل شہرسلطان ،قمر خان گوپانگ،ملک نذاکت کھلنگ ،رانا محمد سلیم عثمان ، رانا محمد کاشف اختر ، شیخ دلشاد علی طاہر ، رانا عباد اختر ،رانا محمد اشرف ،ملک ایاز آصفی ، جام محسن نیاز ڈمر ، فیاض خان گبول ،فاروق احمد خان ،ڈاکٹر نسیم عباس ، رانا کاوید اقبال ،رانا زاہد اختر، رانا عمر فاروق ، رانا محمد عمران ، سید اشفاق حسین گلفام ، سید مظہر مہدی بخاری ، رانا دلشاد علی ، راناخالد محمود ،رانا محمد اشفاق کونسلر اور دیگر شخصیات موجود تھیں احتجاجی ریلی میونسپل کمیٹی شہر سلطان سے بر آمد ہوئی اور اسرائیل اور امریکہ کے گٹھ جوڑ کے خلاف اور بیت المقدس پر یہودی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جتوئی چوک پر پہنچے لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق یو م تحفظ القدس کے حوالے سے دینی جماعتوں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی اور ضلع کونسل میں سیاسی ومذہبی رہنماؤ ں کے خطابات تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز صبح 11بجے غوثیہ چوک میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے امریکی صدر اور امریکی حکومت کے خلاف غوثیہ چوک میں احتجاجی کیمپ قائم کیا گیا جس میں جماعت اہل سنت ، جماعت اہل سنت ول جماعت ، فقہ جعفریہ ، جماعت اہلحدیث ، سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے اساتذہ ، محکمہ ہیلتھ ، میونسپل کمیٹی ، ضلع کونسل اور انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے لوگوں کواکٹھا کیا گیا بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر طیب خاں ، چیئرمین میونسپل کمیٹی اور دیگر سرکاری ملازمین ، دینی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ ریلی کی شکل میں غوثیہ چوک سے ضلع کونسل پہنچے ، جہاں پر جماعت اہل سنت کے ڈویڑنل امیر پیر سید ظفر علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم جب اپنے آقا تاجدار ختم نبوت کی غلامی میں کھڑی ہوکر متحد ہوگی تو امریکہ جیسی نام نہاد سپر طاقتی ں بہتی ہوئی نظر آئیں گی۔ انہوں نے اس موقع پر علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا ''قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردے۔ دہر میں اسم محمد سے اجالا کردے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم احتجاج تو کرتے ہیں مگر اپنی پاورکو اکٹھا نہیں کرتے امریکہ جیسے مخالفین کو متحد ہوکر اپنی پاور دکھانا ہوگی۔ فلسطین اورکشمیراس وقت تک آزاد نہ ہوں گے جب تک ہم اپنی پاور نہ دکھائیں گے۔ ہماری حکومت کو دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ اکٹھے مل کر پاور کامظاہرہ کرنا ہوگا اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جہاد کا اعلان کرے قبلہ اول کی حفاظت کے لیے بچہ بچہ میدان میں ہوگا اور ہماری فوج کا اہم مشن بھی جہاد ہے۔ ملت اسلامیہ ایک ہوگی تو امریکہ ایمان والوں کے سامنے ایک منٹ بھی نہیں ٹھہر سکتا مظاہرین سے مولانا محمد میاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ آج انہوں نے امریکہ مخالف احتجاج کا اعلان کیا اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان قبلہ اول کے لیے فرنٹ لائین کا کردار ادا کریں۔امریکی صدر مسلمانوں کے خلاف نکلا ہے اب دنیا کی کوئی طاقت اسے نہیں بچاسکتی۔ احتجاجی مظاہرین سے عابد منگلا ، ڈاکٹر طاہر چوہدری ، ضلعی چیئرمین میاں راجن سلطان پیرزادہ ، چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ افتخار الدین تاری ، مرزا سلیم اختر و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر طاہر امیر غوری ، سابق تحصیل ناظم سید اصغر شاہ گیلانی ، ضلعی ناظم اعلی جماعت اہل سنت حافظ محمد اکرم کانجو ، فقہ جعفریہ کے سید مرتضیٰ شاہ ، و دیگر بھی موجود تھے۔ریلی سے قبل ملتان بہاولپور روڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس کی ڈیوٹیاں مختلف چوکوں پر لگادی گئیں۔ پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس،ریسیکیو کا عملہ جلوس کے ہمراہ رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر