ریلوے پھاٹک سے گذرتی موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئی، 3سوار جاں بحق

ریلوے پھاٹک سے گذرتی موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئی، 3سوار جاں بحق

ملتان، سمہ سٹہ، چوک سرور شہید، روجھان، بوریوالا (جنرل رپورٹر، وقائع نگار، نمائندگان) مختلف حادثات میں 10 افراد زندگیوں سے محروم ہوگئے پسند کی شادی کرنے والا نوجوان پر اسرار موت کا شکار ہوگیا ملتان سے جنرل رپورٹر کیمطابق ریلوے پھاٹک سے گزرتے ہوئے موٹرسائیکل ٹرین کی زد میں آگئی ،تین افراد جاں بحق ہوگئے، لاہور سے کراچی جانے والی 16ڈاؤن کراچی ایکسپریس (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کی زد میں آکر ساہیوال کے قریب مختیاراحمدآرائیں ، انورعلی اورقیصرعلی جاں بحق ہوئے جن کی نعشیں محکمہ جاتی کاروائی کے بعد بھریا سٹی اسپتال میں رکھی گئی ہیں،دوسری جانب ذرائع کے مطابق حادثہ شدید دھند میں لوکل کھلے ریلوے پھاٹک کو کراس کرتے ہوئے پیش آیاجہاں ریلوے کا عملہ موجودنہیں تھا۔ علاوہ ازیں ریسکیو ذرائع کیمطابق طالب علم 15 سالہ حمزہ سائیکل پر سکول سے گھر جا رہا تھا کہ بدھلہ سنت روڈ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سائیکل سوار 15سالہ حمزہ کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ فضل ماڈل بہاولپور روڈ کے قریب شاہد موٹر سائیکل پر اتفاق احمد کے ہمراہ جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 15 سالہ شاہد موقع پر جاں بحق ہوگیا دریں اثناء دیگر ٹریفک حادثات میں اعجاز، زمان، امجد، طیبہ، ارحم، لیاقت، کنیز مائی، ساجد ستار ، ثاقب سعید، شہزاد ، عمران، سادیہ و دیگر طبی کارروائیوں کے بعد نشتر منتقل کر دیئے گئے سمہ سٹہ سے نامہ نگار کیمطابق کریم بخش سنگلا اپنے بیٹے امیر بخش کے ساتھ موٹر سائیکل نمبری MNN1009پر احمد پور شرقیہ سے خانقاہ شریف آرہے تھے کہ مسافر خانہ کے قریب راجپوت کاٹن فیکٹری کے سامنے اگے جانے والے ٹرک نے اچانک بریک لگانے کی وجہ سے ٹکراکر گر گئے پیچھے سے انے والے تیز رفتار ٹرالر نمبر e1477کے نیچے آکر 50سالہ کریم بخش موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا امیر بخش شدید زخمی ہو گیا جیسے ریسیکو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو بی وی ایچ ہسپتال بھاولپور منتقل کر دیا مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے چوک سرور شہید سے سپیشل رپورٹر اور نامہ نگار کیمطابق گذشتہ روز میانوالی سے ہارون آباد جانیوالی تیز رفتار مسافر بس نمبری 155/BSEنے چوک سرور شہید کے نواحی اڈا حسین آباد فارم پر دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا حادثہ کی نتیجہ میں موٹر سائیکل نمبر ی3842/MHKتباہ ہو گئی اور دونوں سوار محمد وقاص ولد نور محمد کھوکھر اور شہزاد ولد حضور بخش موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ سرور شہید نے بس کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ روجھان سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ڈئیوو بس کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی دو افراد جاں بحق چودہ افراد زخمی ایک ہسپتال داخل ،ڈئیوو بس زیر حراست ڈائیور فرار تفصیل کے مطابق ڈیؤو بس بونیر سے کراچی جاتے ہوئے روجھان کے علاقہ انڈس ہائی وئے بنگلہ ہدایت پر گنے سے لدی کھڑی ٹریکٹر ٹرالی پر چڑھ دوڑی گنے سے لدی ٹرالی کے نیچے سوئے ہوئے دوافراد غلام رسول اور غلام شبیر موقع پر جاں بحق جبکہ مسافر کوچ میں سوار چودہ افراد جن میں بچے بوڑھے اور خواتین شامل تھی زخمی ہوگئے زخمیوں میں عبدالرحمن ،نویداللہ ،سلمٰی بی بی ،ممتازبی بی ،عزت مائی سمیت چودہ افراد شامل ہیں جن کو ریسکیو ۱۱۲۲ روجھان اور راجن پور کی ٹمیوں نے طبی امداد فراہم کی جبکہ ایک زخمی کی حالت نازک ہونے پر اسے ضلعی ہسپتال راجن پور شفٹ کیا گیا ڈئیوو بس کو تھانہ عمر کوٹ پولیس نے حراست میں لیے لیا جبکہ ڈئیوو بس کا ڈئیوار ظفر اقبال موقع سے فرار ہوگیا بورے والا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق نواحی آبادی گلی نمبر 9محمد نگر میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر غریب محنت کش غلام مصطفےٰ ملتانی کے بیٹے ذیشان نے دو سال قبل عزیز آباد کے رہائشی محمد رمضان کی بیٹی نصرت بی بی سے پسند کی شادی کی تھی اور وہ اپنے سسرالیوں کے گھر ہی رہ رہا تھا آج اچانک ذیشان کی نعش ایمبولینس کے ذریعہ انکے گھر پہنچی تو انکے گھر کہرام مچ گیا ذیشان کے والد غلام مصطفےٰ کا کہنا ہے کہ اسکے بیٹے کو اسکی بیوی اور سسرالیوں نے زہر دیکر مار ڈالا ہے ہم غریب آدمی ہیں اب اپنے بیٹے کے قتل کا انصاف چاہیئے تاہم انہوں نے مقامی پولیس کو اسکی اطلاع کر دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...