میاں صاحب!آپ کو اللہ نے نکالا،جج وسیلہ بنے:زرداری

میاں صاحب!آپ کو اللہ نے نکالا،جج وسیلہ بنے:زرداری

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک228ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو معاشی اور سیاسی طور پر گھٹا ٹوپ اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، انہیں سی پیک کی تعریف کرنا بھی نہیں آتا، اقتصادی راہداری کو انہوں نے قرض لینے والی ایجنسی سمجھ رکھا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کو جب اقتدار ملا مشرف ان کے سینوں پر بیٹھے ہوئے تھے ، نواز شریف خود ہی اس ڈکٹیٹر کو لائے تھے مگر ہم نے مشرف کو مکھن سے بال کی طرح نکالا تاکہ ملک کو کچھ نہ ہو۔ملتان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہمیں ملک ٹکڑوں میں ملا تھا۔ نواز شریف فرعونیت کی انتہاؤں کو چھو رہے تھے،یہ لوگوں سے پوچھ رہے ہیں انہیں کیوں نکالا، میاں صاحب! آپ کو اللہ نے نکالا وسیلہ جج بنے ، قومی اسمبلی کے اسپیکر کہتے ہیں کہ شاید حکومت جانے والی ہے تو میں کہتا ہوں کہ جانے والی نہیں بلکہ آپ کی حکومت جارہی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ابھی تک کوئی سازش نہیں کی ہوسکتا ہے کل کر دیں۔ا نوازشریف پاکستانی عوام پر عذاب بن گئے تھے ان سے ملک کا کوئی طبقہ خوش نہیں تھا۔ان سے صرف ان کے قریبی چار پانچ افراد ہی خوش تھے جن پرمیاں صاحب نوازشات کی بارش کر رہے تھے۔ نوازشریف پوچھتے پھرتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ فرعونیت سے آگے کوئی جگہ نہیں تھی، ہر چیز کی ایک انتہا ہے اور آپ انتہا کی عروج پر تھے کوئی ان سے خوش نہیں صرف ان کے4 ، 5 لوگ ہی خوش ہیں۔

زرداری

مزید : کراچی صفحہ اول