خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس

خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختوانخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کا ایک اجلاس جمعہ کے روز ایم پی اے محمد عارف کی زیر صدارت اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورمیں منعقد ہوا۔ کمیٹی میں اراکین صوبائی اسمبلی مفتی سید جنان ،ملیحہ اصغر خان ،شاہ فیصل، سردارحسین بابک، فیصل زمان ،عظمیٰ خان، ضلعی ناظم ہنگواوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع ہنگو کے اساتذہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر اورڈپٹی ایجوکیشن افسر کے خلاف بھرتیوں ،تبادلوں اورترقیوں میں اقرباء پروری، جانبداری اوررشوت لینے کے الزامات کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ کمیٹی نے متفقہ طورپر سیکرٹری ایجوکیشن خیبرپختونخوا اورڈائریکٹر ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ ضلعی ایجوکیشن افسران کے خلاف 15 دن کے اندراندر سخت ایکشن لیں ۔اس کے علاوہ کمیٹی نے معاملے کی چھان بین اور ثبوت کے لئے ضلع ہنگو کے مختلف اساتذہ کو بھی بلایا تھا۔جس نے باری باری کمیٹی کو مذکورہ افسران کے کرپشن اورناجائز اختیارات کے بارے میں تفصیل سے بتایا اورکچھ تحریری ثبوت بھی پیش کئے جس پر کمیٹی نے فوری طورپر ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جو دو ہفتوں کے اندراندر اپنی رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کریگی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...