خیبرپختونخوا کے 17اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 18دسمبر سے ہوگا

خیبرپختونخوا کے 17اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 18دسمبر سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)صوبہ خیبر پختونخواکے 17اضلاع میں پیر سے شروع ہونے والی 3روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے43 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی13704ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں یہ بات ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا میں منعقدہ اعلی سطح اجلاس کے دوران کہی گئی جس کی صدارت ای او سی کوآرڈی نیٹر عاطف رحمان نے کی اجلاس میںیونیسیف کے ٹیم لیڈرڈاکٹر جوہرخان،بی ایم جی ایف کے ڈاکٹر امتیاز علی شاہ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر عبدی ناصر اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی اجلاس میں اس انسداد پولیو مہم کو کامیابی کے ساتھ ہم کنار کرنے پر زور دیاگیا اور شرکا کو بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے43لاکھ 86ہزار7سو56 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے اس مہم کے دوران40ہزار86 افغان مہا جرین بچوں کوبھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے لئے مجموعی طورپر13704ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 11690موبائل ٹیمیں،1074فکسڈ ٹیمیں، 732ٹرانزٹ اور208رومنگ ٹیمیں شامل ہیں ان ٹیموں کی موثر نگرانی کے لئے ایریا انچارجز خدمات سرانجام دیں گے اور ایک جامع سیکورٹی پلان کے تحت پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کئے ہیں اور مجموعی طور پرپولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے 20ہزار سے زائد اہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے اس موقع پر ای او سی کوآرڈی نیٹر عاطف رحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور ہر صورت میں صوبے سے پولیو کا خاتمہ یقینی بائیں گے