ضلع ملاکنڈ میں ایک لاکھ35ہزار بچوں کو حفا ظتی قطرے پلائے جائیں گے

ضلع ملاکنڈ میں ایک لاکھ35ہزار بچوں کو حفا ظتی قطرے پلائے جائیں گے

بٹ خیلہ( بیورو رپورٹ) ضلع ملاکنڈ میں تین روز پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 18دسمبر سے ہو گا جس میں ایک لاکھ35ہزار بچوں کو حفا ظتی قطرے پلائے جائیں گے مہم کی تیاریوں بار ے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ پولیو ٹیم کا اجلاس ای پی آئی سنٹر میں زیر صدارت کوارڈینٹر ڈاکٹر مرادعلی منعقد ہو ا جس میں کوارڈنیٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر صغیر المعانی پولیو فوکل پرسن سجاد خان اور ٹیم ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی دریں اثناء کوارڈنیٹرنے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہاکہ20,19,18 دسمبر کو ضلع بھر میں چلائی جانے والی اس تین روز پولیو مہم کی کامیابی کیلئے497ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جن میں 432مو بائل44فسکڈاور21ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں نگرانی کیلئے 96ایریا سپروائیزز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ34 یو نین کونسل میڈیکل آفیسراس مہم کی مانیٹر نگ و رپورٹنگ کریں گے انھوں نے سوسائٹی کے مختلف طبقوں سے تعاون کی اپیل کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول