پی ڈبلیو ڈی ملازمین کے مسائل کو ترجیح حاصل ہے :علی امین گنڈا پور

پی ڈبلیو ڈی ملازمین کے مسائل کو ترجیح حاصل ہے :علی امین گنڈا پور

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیرعلی امین خان گنڈاپور نے کہاہے کہ پی ڈبلیوڈی لیبریونین محکمہ (سی اینڈڈبلیو)کے ملازمین کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اورروڈگینگ ملازمین کوبحال کرنے کیلئے اعلیٰ حکام سے بات کریں گے تاکہ محکمہ سی اینڈڈبلیو کے ملازمین کادیرینہ مطالبہ پوراہوسکے ملازمین بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں اورعوام کے مسائل بہترطریقے سے حل کریں ان خیالات کاا ظہار علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین خان کے قیادت میں پی ڈبلیوڈی لیبریونین (محکمہ سی اینڈڈبلیو) کے ملازمین کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پروفدنے صوبائی وزیرکوملازمین کودرپیش مسائل کاشیٹ بھی پیش کیاگیا ۔انہوں نے وفدکویقین دلایاکہ پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے ملازمین کے جائز مسائل کوبہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے کیونکہ صوبائی حکومت نے عہدکیاہے کہ وہ کرپشن کے خاتمے اورملازمین کودرپیش مسائل کوحل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی مشینری میں ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اوران کے جائز تمامسائل کوحل کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...