انجینئرنگ یونیورسٹی کا کانوکیشن 18دسمبر کو منعقد ہوگا

انجینئرنگ یونیورسٹی کا کانوکیشن 18دسمبر کو منعقد ہوگا

پشاور(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف ا نجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کا کنوکیشن پیر18دسمبرکو پشاور یونیورسٹی کے کنوکیشن ہال میں منعقد ہوگا۔ تقریب میں کل600طلباء؍طالبات کو ڈگریاں دئیے جائیں گے۔ جس میں525بی ایس سی ، 35ایم ایس سی جبکہ 2پی ایچ ڈی کی ڈگریاں شامل ہیں ۔ بی ایس سی انجینئرنگ میں نمایا ں پوزیشن ہولڈرزکے 28طلباء کو گولڈ میڈلز اور 7طلباء کو صدارتی ایورڈ ز بھی دئیے جائیں گے۔ریہرسل(Rehearsal) 17دسمبر بروز اتوار صبح 9بجے ہوگی۔ ریہرسل میں شرکت لازمی ہے جو امیدوار ریہرسل میں حصہ نہیں لیں گے انکو کنوکیشن میں آنے کی جازت نہیں ہوگی۔امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے صرف پی ایچ ڈی، ایم ایس سی اور گولڈ میڈلسٹ امیدواروں کو والدین ساتھ لانے کی اجازت ہوگی جبکہ بی ایس سی امیدواروں کے والدین تشریف لانے کی زحمت نہ کریں۔ تمام امیدوار کنوکیشن کیلئے صبح 9بجے تشریف لائیں تاخیر سے پہنچے پر امیدواروں کو ہال میں اندر نہیں دیا جائے گا۔ سیکورٹی خدشات کی بناء پر کنوکیشن ہال کے اندر موبائل فون، کیمرہ اور دیگر الیکٹرانکس آلات کا لانا سختی سے منع ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...