جے ٹی آئی یو سی جہانگیر آباد کی تنظیم نو مکمل ، حضرت بلال صدرمنتخب
تخت بھائی( نامہ نگار) جے ٹی آئی یو سی جہانگیر آباد کی تنظیم نو مکمل ۔ حضرت بلال صدر، محمد کامران سینئر نائب صدر جبکہ احمد علی متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ اس سلسلے میں ایک تنظیمی اجلاس یو سی جہانگیر آباد میں منعقد ہوا جس میں جے ٹی آئی ضلع مردان کے ڈپٹی کنوینر حافظ فرمان اللہ، PK-26کے صدر محمد فواد،نائب صدر فضل اللہ، جنرل سیکرٹری احسان سلطان خیل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری یاسین ملک، فنان سیکرٹری حافظ فضل رحمان، سیکرٹری اطلاعات جواد احمد، یو سی پٹ بابا کے صدر محمد شیراز قاسمی، یو سی ساڑو شاہ کے صدر سمیع اللہ ، گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے صدر حمید اللہ دیروی اور سابقہ تحصیل صدر اختر علی نے شرکت کی، اس موقع پر حافظ فرمان اللہ نے جے ٹی آئی تخت بھائی سٹی تنظیم کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔