مردان میں پیپلز پارٹی کی فلسطینیوں کے حق میں ریلی کا انعقاد

مردان میں پیپلز پارٹی کی فلسطینیوں کے حق میں ریلی کا انعقاد

مردان(بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی نے فلسطین کے حق اورامریکہ کے خلاف ریلی نکالی جس کی قیادت پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی نے کی ریلی کے شرکاء جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے ہوتی ہاؤس سے مارچ کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں ریلی نے جلسے کی شکل اختیارکی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد خان ہوتی ،اکرام اللہ شاہد ،اورنگ زیب خان تخت بھائی،جوادخان بائیزئی ،بختاورخان ،عابدعلی شاہ سمیت دیگر نے امریکی صدر کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ قبلہ اول کی حفاظت کے لئے وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑڈھائے جارہے ہیں لیکن دنیاکے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بن بیٹھے ہیں مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیاجائے جبکہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ امریکہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرے اس موقع پرفلسطین کے حق اور امریکہ واسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر