ضلع سوات میں سہ روزہ پولیو مہم 18 دسمبر سے شروع ہوگی

ضلع سوات میں سہ روزہ پولیو مہم 18 دسمبر سے شروع ہوگی

پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلع سوات میں 18تا 21دسمبر شروع ہونے والی پولیو ویکسینشن مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کی زیر صدارت ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا ۔ اجلا س میں ڈی ایچ او غلام سبحانی ، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر اعجاز ، نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر عبداللہ حسن اور محکمہ پولیس ، تعلیم، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ ساتوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجوزہ مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں اور اس مہم میں 492121بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے کل 567 1ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1412موبائیل 83فسکڈاور 72ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔ ڈی سی سوات نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ طویل عرصہ میں سوات میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہو ا تاہم انھوں نے ہدایت کی کہ ہر متعلقہ افسر اور اہلکار کو اپنی کوشش مزید تیز کرنی چاہئیں تاکہ یہ خطہ ہمیشہ کیلئے پولیو کے موذی مر ض سے پا ک ہو۔ شرکاء نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا یقین دلایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...