شانگلہ ،مکسچر مشین میں مزدور گر کر جاں بحق

شانگلہ ،مکسچر مشین میں مزدور گر کر جاں بحق

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ ، کوز کانا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے مکسچر مشین میں مزدور گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ، جمعہ کے روز کوز کانا کے رہائشی محمد زبیر نامی مزدور کروڑہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں دوران مزدوری مکسچر مشین میں جا گرا اور موقع ہی پر دم تھوڑ گیا، ادھر لیلونئی کے رہائشی قدیم ولد شاد محمد پشاور میں زیر تعمیر ہوٹل بلڈنگ کے قوازہ سے گر کر جان بحق ہوگیا ، ان کی میت لیلونئی پہنچا دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں دو مختلف واقعات میں دو مزدور جان بحق ہوگئے ، دونوں کو جمعہ کے روز ابائی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔کروڑہ سیرئ کے رہائشی محمد زبیر ولد سید گفتارجمعہ کے صبح مزدوری کیلئے کوز کانا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر گئے ہوئے تھے جہاں دوران کام وہ مکسچر مشین میں جا گرا اور موقع ہی پر دم توڑ گیا ۔ لیلونئی سے تعلق رکھنے والے مزدور قدیم خان پشاور میں زیر تعمیر ہوٹل بلڈنگ کے قوازے پر کام کر رہا تھا کہ اچانک نیچے گر کر دم توڑ گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...