ٹانک ،زمین تنازعہ پر فائرنگ 2 افراد زخمی

ٹانک ،زمین تنازعہ پر فائرنگ 2 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک (نمائندہ خصوصی) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقہ سانگا میں احمد زئی وزیر قبائل کی دو شاخوں کے درمیان زمین کے تنازع پر لڑائی دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل شکئی کے علاقہ سانگا میں احمد وزیر قبائل کی دو ذیلی شاخو ں خوجل خیل اور پیرا خیل کے مابین زمین کی ملکیت پر تنازعہ چلا آ رہا تھا تنازع نے اس وقت شدید صورتحا ل اختیار کر لی جب متنازع زمین پر خوجل خیل قبائل نے جنگلات کی کٹائی شروع کر دی جس پر مخالق قبائل سے تعلق رکھنے والے فریق نے مذکورہ فریق کو متنازع زمین پرجنگل کاٹنے سے روکنے کی کوشش کی جس پر فریقین زمیندوز بنائے گئے مورچوں میں مورچہ زن ہو گئے اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ ایک دوسرے پر گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجے میں اطلس خان اور بیت اللہ وزیر شدید زخمی ہوگئے جن کو طبعی امداد کے وانہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا واقع کے بعد سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول کر لیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔