شیر گڑھ ،حق آواز تحریک کی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے کیخلاف ریلی

شیر گڑھ ،حق آواز تحریک کی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار) حق آواز تحریک نے جلالہ کے مقام پر امریکی صدر کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی اور جلسہ ،جلسہ سے حق آواز کے چیرمین محمد اسحاق خان اور جنرل سیکرٹری ساجد نثار نے خطاب کیا مظاہرے کے شرکاء نے امریکہ ،امریکی صدراور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلا جلایا گیاپولیس کی بھاری نفری موجود تھی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مقامی تحریک د حق آواز نے جلالہ کے مقام پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا گلپور کلے پرخو سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی نے مارچ کرتے ہوئے جلالہ کے مقام پر مین شاہراہ ملاکنڈ پر آکر جلالہ بازار میں ایک احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کی ریلی اور جلسے کے شرکاء نے د حق آواز کے سفید جھنڈے امریکہ، امریکی صدر اور اسرائیل کے خلاف مختلف کتبے اٹھائے رکھے تھے جلالہ کے مقام پر شاہراہ ملاکنڈ پر امریکی صدر کا پتلا جلایاگیا اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے امریکہ، امریکی صدر اور اسرائیل اور عالم کفر کے خلاف زبردست نعرے بازی کی احتجاجی جلسے سے د حق آواز کے چیرمین محمد اسحاق خان اور جنرل سیکرٹری ساجد نثار نے خطاب کرتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیل کا درالخلافہ تسلیم کرنا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دشمنانہ فیصلہ ہے عالم اسلام کے حکمرانوں اور پاکستانی حکومت کی طرف سے امریکہ کو دو ٹوک جواب نہ دینا بزدلی کی انتہاء ہے انہوں نے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور عالم اسلام کو امریکہ اور امریکی صدر کے اس غیر دانشمندانہ فیصلے کے خلاف متحد کرنے کے لئے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا