بزرگ سماجی رہنماء بحرہ مند عرف منشی صیب انتقال کرگئے
ا لپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے بزرگ سماجی رہنماء بحرہ مند عرف منشی صیب طویل علالت کے بعد بقضائے الٰہی وفات پاگئے، مرحوم کو جمعہ کے روز نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخا ک کردیا گیا، مرحوم کے نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ، صحافی ، علماء اور مکاتب فکرکے حلقوں کے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم شانگلہ پریس کلب کے بانی چیئرمین گلشن خان کے بڑے بھائی، حاجی کند فروش ،سردار حسین عرف مانجہ کے والد جبکہ فدا محمد،صحافی انور حسین، شاہ حسین ، محمد حسین کے تایا،رشید علی،شانگلہ ورکنگ جرنلسٹس کے صدر نوجوان صحافی آفتاب حسین ،صحافی ذاکر حسین ، اختر علی ، اکبر علی ،امجد علی،راشد علی کے داد ا تھے۔مرحوم کی فاتحہ خوانی برکلے شگئی الپوری میں ادا کی جارہی ہے۔