شیدو ،جہانگیرہ کے بینکوں کا این ٹی ایس فارم جمع کرنے سے انکار
شیدو(نمائندہ پاکستان)جہانگیرہ کے بینکوں نے NTSفارم جمع کرنے سے انکار کر دیا امیدوار نے احکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جہانگیرہ کے الائیڈ بینک امتحانی فیسوں اور NTS فارم جمع کرنے سے انکاری ہے طلبہ کو فیس سلپ ختم ہونے جبکہNTSامیدوارں کو سسٹم خراب ہونے کا بہانہ نبا کر واپس کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے طلبہ اور NTSامیدوار کو ذہنی کوف آٹھانی پڑھتی ہے جہانگیرہ کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ الائیڈ بینک جہانگیرہ کا رویہ انتہائی غیر مناسب ہے جب بھی فارم وغیرہ جمع کرنے کیلئے طلبہ جاتے ہیں تو طرح طرح کے بہانے بنا کر انکا وقت ضائع کیا جاتا ہے جبکہ جہانگیرہ کے باقی بینکوں میں بھی ایک امیدوار سے صرف ایک ہی فارم جمع کیا جارہاہے۔ جبکہ ایک امیدوار پانچ پانچ سکولوں کیلئے NTSفارم جمع کر رہا ہے جس سے ایک امیدوار پانچ پانچ بینکوں کے چکر لکھا رہے ہیں جا ۔ بینک میں داخل ہوتے وقت امیداور سے پتہ کیا جاتا ہے کہ NTSفارم جمع کرنے آئے ہو اگر جواب ہاں میں دیا جاتا ہے تو گیٹ پر ہی روک دیا جاتا ہے۔جہانگیرہ کے عوامی حلقوں میں غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیرہ کے بینکوں کا عملہ کسٹمر سے جانوروں جیسا سلوک کرتا ہے۔ ہر ماہ کے پہلے تاریخوں کوATMبند کی جاتی ہے جسکی وجہ سےATMکارڈ بے فائدہ ہوکر رہ گئے ہیں۔ اگر بر وقت نوٹس نہیں لیا گیا تو جہانگیرہ کے عوام احتجاج پر مجبور ہونگے۔