باجوڑ ،الخدمت کی جانب سے معذوروں میں ویل چیئرز اور رقم تقسیم

باجوڑ ،الخدمت کی جانب سے معذوروں میں ویل چیئرز اور رقم تقسیم

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 25 معذور اور یتیم بچوں میں وویل چیئرز اور نقد رقوم تقسیم کئے گئے ۔فاٹا میں گزشتہ کئی سالوں سے معذور افراد کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن لطیف جان۔تفصیلات کے مطابق لمرکزی اسلامی عنایت کلے میں معذور اور یتیم بچوں میں 25 وویل چیئرز سمیت نقد رقوم تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر قاری عبد المجید ،باجوڑ یوتھ کے صدر مولانا ثنا ء اللہ ،زاکراللہ شاہکار سمیت علاقائی مشران نے بھرپور شرکت کی تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن باجوڑ کے صدر حاجی لطیف جان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پورے فاٹا میں گزشتہ کئی سالوں سے معذور افراد کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہے ان کو بنیادی ضروریات کی فراہمی اور بہترین تعلیم و تربیت سے روشناس کرکے معاشرے کا ایک اہم شہری بنایا جا سکتا ہے امیر جماعت اسلامی باجوڑ قاری عبد المجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں معذور افراد کی تعداد 7 ہزار کے لگ بھگ ہیں ان کی تعلیم و تربیت کیلئے حکومت اور مخیر حضرات کا تعاون از حد ضروری ہیں بد امنی کیدوران ہزاروں بچے اور بیوائیں بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کی کفالت اور تعلیم و تربیت بھی ہم پر بحثیت مسلمان فرض ہیں الخدمت فاؤنڈیشن ارفن کیئر کے ریجنل کوارڈینیٹر گل نواز آفریدی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں امسال 2017 کیدوران 525 معذور افراد میں وویل چیئرز تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ 307 یتیم بچے ہمارے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جن کو 30 ہزار روپے تعلیم و تربیت کی مد میں ادا کی جاتی ہیں تقریب میں 25 معذور افراد فی کس 30 ہزار روپے فرداً فرداً تقسیم کئے گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر