بونیر، سرکاری اور پرائیویٹ مڈل سکولوں کے مابین سپورٹس گالا اختتام پذیر

بونیر، سرکاری اور پرائیویٹ مڈل سکولوں کے مابین سپورٹس گالا اختتام پذیر

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ مڈل سکولوں کے مابین سپورٹس گالا اختتام پذیر، انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ ضلع نائب ناظم یوسف علی خان چیف گسٹ رہے۔ تقریب میں محکمہ ایجوکیشن ایس ڈی اووز، سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے 55 سرکاری اور 25 پرائیویٹ مڈل سکولوں کے مابین کھیلے جانے والے سپورٹس گالا میں پہلے ، دوسرے اور تیسرے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ چیف گسٹ نائب ضلع ناظم یوسف علی خان نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں سب سے زیادہ ٹرافیاں اور شیلڈ ز اقراء ماڈل سکول شلبانڈی نے اپنے نام کئے۔ جبکہ دوسرے نمبر علاقہ چغرزئی گلبانڈی کے اکسفورڈ رہی۔ تلاوت میں جی ایم ایس ملایوسف ، نعت میں جی ایم ایس بالو خان ، قومی ترانہ اور ملی نغمہ میں اقراء ماڈل سکول شلبانڈی نے پہلی پوزیشن حاصل کئے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی یوسف علی خان نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء کو اپنی توجہ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جن قوموں کی میدان آباد ہوتے ہیں ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ کھیل کود نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچاتے ہیں انہوں نے بہترین کارکردگی پر ٹورنامنٹ کے کمیٹی کو 20 ہزار جبکہ اقراء ماڈل سکول کے طلباء کو پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...