بٹ خیلہ میں تاجر برادری کا امریکی فیصلے کیخلاف شدید احتجاج
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بیت المقدس کواسرائیل کادرالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے زیراہتمام سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پرنکل آئیں بٹ خیلہ خوڑسے بہادرخان پلازے تک احتجاجی جلوس نکالاگیا بعدازاں جلوس نے جلسے کی شکل اختیارکرلی جلسے سے انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے صدرحاجی شاکراللہ خان جنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان ،حاجی ظفرعلی خان پاکستان تحریک انصاف کے راہنماالحاج ایوب خان جمعیت علماء اسلام کے راہنمامولاناجاوید جماعت اسلامی کے تحصیل امیرمفتی محمدارشاد ممتازعالم الدین مولانافضل مالک المعروف مراد مولاصاحب وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے حکمرانوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپرپاکستان سے امریکہ کے سفیرکوملک بدرکرکے یہاں کے غیورعوام سے مزیدصبرکاامتحان نہ لیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کااعلان سفارت خانہ منتقلی فیصلہ مسلمانوں کی ازادی اورعالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ کرنے کے مترادف ہے حکومت پاکستان فوری طورپر جرات مندانہ اندازمیں جواب دیکرفوری طورپرپاکستان سے امریکہ کے سفیرکوملک بدرکیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ مالاکنڈڈویژن کے عوام انتہائی اسلام دوست ہے وہ کسی بھی صورت میں ملک پرامریکہ کے اجارہ داری قبول نہیں کریگی کیونکہ پاکستان کے غلام حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے پاکستان کے تمام فیصلے بھی امریکہ میں ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ جب تک ہم نے ملک میں امریکہ کی مداخلت بندنہیں کی گئی ہے اس وقت تک ملک ترقی کے راہ پرگامزن نہیں ہونگے ۔اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے ٹرمپ کاپتلہ بھی نذراتش کردیا ۔