شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سمیت مختلف بازاروں میں ناقص خوراک فروخت کرنے کا نکشاف

شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سمیت مختلف بازاروں میں ناقص خوراک فروخت کرنے کا ...

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سمیت مختلف بازاروں میں گندہ ناقص خواراک فروخت کرنے کا انکشاف -ناقص خوراک کھانے سے لوگ بیمار ہورہے ہیں -قیمتوں میں بھی ہوشربا، اضافہ کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔انتظامیہ بھی کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے -عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے-کمشنرملاکنڈ سے نوٹس لے نے کا مطالبہ-تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری ،بشام بازار سمیت کروڑہ ، شاہ پور، پورن ، چکیسر ، ڈھیرئ ، بیلے بابا کے بازاروں میں غیر معیاری گندہ اور مہنگا ترین اشیاء خوردونوش بیچ کر استعمال کرنے سے لوگوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں ،الپوری کے کیفے ، بشام کے ہوٹلز اور کروڑہ کے کینٹینز کے کچن میں گندگی کے ڈھیر ، انتظامیہ کو نظر نہیں آرہا ،سردیوں میں کباب ، پکوڑی اور دیگر گرام خوراکوں میں ناقص مواد استعمال ہونے کی وجہ سے طرح طرح کے بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے ، صورتحال پر انتظامیہ عملی اقدامات ہوٹلوں کے نرخنامہ کے بجائے گلہ خلاصی کر رہی ہے ، جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش کے لہر دوڑ رہی ہے اور انہوں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کے ذریعے ہوٹلوں کیلئے پہلے نرخنامے وضع کریں اور پھر معیاری خوراک دینے کا پابند بنایا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر