سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نورالحق کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑیں ہیں ،حاجی عباس

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نورالحق کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑیں ہیں ،حاجی عباس

جمرود ( نمائندہ خصوصی)علی مسجد ابدال خیل کا قومی مشران حاجی عباس علی ابدال خیل ، حاجی قوات خان اور پی ٹی ائی کے نوجوان رہنماؤں حاجی عبدل واحد ،محمد رخمان اور عبدل قادر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نورالحق کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑیں ہے ۔ اور ہر قسم کے جانی ومالی قربانی کے لئے تیار ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس بار علی مسجد میں جیت سابقہ وفاقی وزیر ڈاکٹر نورالحق قادری کو ہو گا۔کیوں کہ پی ٹی ائی ایک ملک گیر تحریک ہے ۔ اور ساتھ ساتھ قابل اور تجربہ کار قیادت بھی پی ٹی ائی میں ہے ۔جو ملک کو ہر قسم کے بحران سے با اسانی نکال سکتا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نورالحق پی ٹی ائی کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے ۔ کیوں کہ وہ اعلی پڑھالکھا ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دانش مند سیاستدان بھی ہے اس کے علاوہ وہ دو بار ایم این اے اور وفاقی وزیر بھی رہ چکا ہے ۔ اس کے قیادت میں ایجنسی میں ترقیاتی منصوبوں کا اغاز ہو گا ۔ اخر میں عباس علی ابدال خیل نے کہا کہ بہت جلد علی مسجد میں ڈاکٹر نور الحق کے لئے ایک ویلکم پارٹی کریں گے ۔ جس میں ابدال خیل قوم کے اہم مشران شمولیت کا اعلان بھی کرینگے ۔ یاد رہے سابقہ وفاقی وزیر ڈاکٹر نورالحق کے کارکنان میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...