آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کا رحیم داد خان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کا رحیم داد خان کی ہمشیرہ کی وفات پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار) سابق صدر پاکستان اورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اور پی پی پی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے فون پرسابق سینئر صوبائی وزیراور پی پی پی کے مرکزی رہنماء رحیم داد خان سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی صدر اور سابق سینئر صوبائی وزیررحیم داد خان کی ہمشیرہ انتقال کرگئی نماز جنازہ کے بعد خبر ملنے پر پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہاتھیان ہاؤس فون کرکے رحیم داد خان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے سوگواران کو صبر کی تلقین کی اور کہا کہ ہم اس غم میں آپ کے ساتھ برابر شریک ہے رحیم داد خان نے پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اور پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیاکہ جنہوں نے ان کی ہمشیرہ کی موت پر ان کے ساتھ تعزیت کی