تعلیمی فنڈز 2018 میں دوگنا کئے جائیں، اقوامِ متحدہ

تعلیمی فنڈز 2018 میں دوگنا کئے جائیں، اقوامِ متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (صباح نیوز)اقوامِ متحدہ کے عالمی تعلیم کے خصوصی سفیرگورڈن براؤن نے پناہ گزین اورمختلف بحرانوں سے متاثرہ بچوں کے تعلیمی فنڈز کو دوگنا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ایک نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ بحرانوں سے متاثرہ بچوں کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جس میں 2018 میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ 70 لاکھ بچو ں میں سے 30 لاکھ تشدد اور بدسلوکی کا شکار ہیں اور بحرانوں کے شکار ملکوں کے بچے اپنی ابتدائی تعلیم بھی مکمل نہیں کر پاتے۔رواں سال کے مقابلے میں 2018 میں تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آئندہ سال بچوں کی تعلیم پر تقریبا 1.4 ارب ڈالرز تک خرچ ہو سکتے ہیں۔