بٹ خیلہ ،پی ڈبلیو ڈی یونین کا پیرا میڈیکس کلاس فور ملازمین کی حمایت کا اعلان

بٹ خیلہ ،پی ڈبلیو ڈی یونین کا پیرا میڈیکس کلاس فور ملازمین کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )پی ڈبلیو ڈی لیبریو نین کے صوبائی صدر گل زمین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے پیرامیڈیکس کلاس فورکے جائزمطالبے و احتجاج کی مکمل حمایت کی ہے اورہائی کورٹ فیصلے کے مطابق مسلم سویپرز کو خالی دیگر پوسٹوں پر فوری ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اقلیتی برادری کو سویپروں کی پوسٹ پر بھرتی کیا جا سکے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر حضرت حسین منصور اور جنرل سیکر ٹری محمد رسول کے ہمراہ پریس کانفر نس سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ پشاور کے تمام بڑے ہسپتالوں سمیت دیر سوات وغیرہ کے ڈی ایچ کیو میں عدالت عالیہ کے فیصلے پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے جبکہ بٹ خیلہ میں سیاسی دباؤ پر ٹال مٹول سے کام لینا ظلم و زیادتی ہے انھوں نے کہاکہ اگریہ جائز مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا متاثرین کے ہمراہ ہڑتال و احتجاج کریں گے۔