شیر گڑھ ،لوند خوڑ بازار میں تاریکی کا راج ،ٹرانسفارمر 3 روز سے خراب

شیر گڑھ ،لوند خوڑ بازار میں تاریکی کا راج ،ٹرانسفارمر 3 روز سے خراب

شیرگڑھ (نامہ نگار) لوند خوڑ کا مین بازار 3روز سے تاریکی میں ڈوبارہا مین بازار کا ٹرانسفرمر 3روز قبل جل گیاہے شہری اور تاجر شدیدمشکلات کے شکار ہیں ٹیلران کے صدر اصلت خان نے دھمکی دی ہے کہ اگر 24گھنٹے کے اندراندر مزکورہ ٹرانسفرمر کو ٹھیک کرکے نہ لگایا گیا تو بصورت دیگر احتجاج کیاجائے گا کیونکہ مسلسل 3روز سے ایک طرف سے ان کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا تو دوسری طرف سے گھروں اور مساجد میں پانی کے لئے مقامی شہری ترس رہے ہیں دن رات تاریکی میں شہری اور تاجر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے واپڈا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں اور وہ ٹھس سے مس نہیں ہورہے ہیں تو دوسری طرف سے ایم این اے اور ایم پی اے کی ٹرانسفرمر کے جل جانے اور شہریوں کی مشکلات پر خاموشی معنی خیز ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...