مہمند ایجنسی، تحصیل صافی کنویں میں پتھر گرنے سے مزدور جاں بحق

مہمند ایجنسی، تحصیل صافی کنویں میں پتھر گرنے سے مزدور جاں بحق

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی کنویں میں پتھر گرنے سے مزدور جاں بحق۔ تمانزئی میں جائیداد تنازعے پر کراس فائرنگ کرنے والے فریقین کے 2 افراد گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل صافی کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ ساگی بالا میں جمعہ کے روز گہرے کنویں میں پانی کیلئے کھدائی کرنے والے مزدور ازمر خان سکنہ باجوڑ ایجنسی پر بھری پتھر گرنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ مزدور اپنے گھرانے کا واحد کفیل تھا۔ علا وہ ازیں تحصیل پنڈیالئی کے علاقہ تمانزئی میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کرنے والے اجمیر خان اور جنت میر فریقین سے پولیٹیکل انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ایک ایک فرد کو گرفتار کر کے یکہ غنڈ لاک اپ میں بند کر دیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...