اسسٹنٹ کمشنر کا شبقدر بازار پر اچا نک چھاپہ،5 افراد کو جیل بھیج دیا

اسسٹنٹ کمشنر کا شبقدر بازار پر اچا نک چھاپہ،5 افراد کو جیل بھیج دیا

شبقدر(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کا شبقدر بازار پر اچا نک چھاپہ،شبقدر بازار کے تمام سڑکوں سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت،کم وزن روٹی کی فروخت پر تین نان فروشوں کو 9ہزار روپے جرمانہ،تین کباب فروشوں اور دو قصائیوں کو چارسدہ جیل بھیج دیا گیا ،سرکاری املاک پیر کے روز تجاوزات ہٹاکر پیدل چلنے والوں کے لیے آسانی پیدا کی جائے تفصیلات کے مطابق شبقدر بازار میں اسسٹنٹ کمشنر اکرام شاہ خان نے گراں فروشوں،غیر قانونی تجاوزات،ناپ تول میں کمی،اور سرکاری املاک پر قابضین کے خلاف چھاپہ مار کر پشاور روڈ شبقدر بٹگرام روڈ اور مہمند ایجنسی روڈ پر سخت کاروائی کی اور کم وزن روٹی بیچنے پر تین نان بائیوں کو 9ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ ناقص خوراکی اشیاء اور سرکاری نرخ سے زیادہ پر چیزیں فروخت کرنے پر پانچ افراد کو جن میں تین کباب فروش اور دو قصائی شامل تھے چارسدہ جیل بھیج دیا گیا اور ایک ایک ہزار روپے جرمانہ بھی کیا اس موقع پر تحصیل دار ذوالفقار خان،اے ایس آئی نوشیروان خان بازار انچارج اور پولیس کے دیگر اہلکار بھی تھے اسسٹنٹ کمشنر اکرام شاہ خان نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کو بتایا کہ شبقدر بازار پر اچانک چھاپہ عوامی شکایات پر مارا جس کے دوران ہم نے سرکاری املاک پر عرصہ دراز سے قابض ریڑھی بانوں اور چھابڑی فروشوں کو ہٹا دیا گیا انہوں نے کہا کہ شبقدر بازار بہت گنجان آباد شہر بن گیا ہے سرکاری سڑکوں فٹ پاتھوں پر جتنے ریڑھی بان اور چھا بڑی فروش ہیں وہ پیر کے روز تک تمام کے تما م ہٹائے جائے انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے ہر حالت میں سہو لیات فراہم کرینگے اور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر