نوشہرہ ،جے یو آئی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کا بیت المقدس بارے امریکی فیصلے کیخلاف مظاہرہ

نوشہرہ ،جے یو آئی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کا بیت المقدس بارے امریکی فیصلے ...

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیراہتمام آل پارٹیز احتجاجی مظاہرے میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قراردینے کو اسرائیل اور امریکہ کے گٹھ جوڑ کے خلاف جمعہ روز نوشہرہ کینٹ شوبراچوک میں زبردست احتجاجی جلوس اور جی ٹی روڈ کو بلاک کر دیا احتجاجی مظاہرے میں ضلع نوشہرہ کے عوام اور تاجر برادری احتجاجی جلسے میں بھرپورشرکت کرکے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کی اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام (ف)نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلخلافہ قرار دینے کے خلاف آل پارٹیز احتجاجی مظاہرے کی کال دی تھی جس پر ضلع نوشہرہ کے تمام سیاسی جماعتوں جمعیت علماء اسلام ، جماعت اسلامی، پاکستان پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، جمعیت علماء پاکستان نورانی،مسلم لیگ، قومی وطن پارٹی، انجمن تاجران اور عوام نے بھرپور شرکت کی احتجاجی جلوس ضلع بھر کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا شوبرا چوک پہنچ گیا جہاں پر جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کرلی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قاری عمرعلی، لیاقت شباب سابقہ صوبائی وزیر، اختیار ولی خان، مفتی حاکم علی، انوارلاسلام، حاجی عنایت الرحمان، افتخار احمدخان، خالد خان آفریدی، قاری ریاض اللہ، ،مشیت الرحمان، دانیال پراچہ، ملک غلام حضرت، مولانا فرید اللہ، فضل اکبرباچا، قاری اسلم، الحاج پرویز خٹک ون، رضاسعید بابر، سردار علی زرگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف آرمی بیت المقدس کو اسرائیل کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے حکم دے تو پوری قوم پاکستان کے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر اسرائیل اپنی جارحیت برقرار رکھی ہوئی ہیں اور مظلوم فلسطینی عوام پر انسانیت سوز ظلم وستم کے پہاڑ ڈائیے ہوئے ہیں پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ اسرائیل کے خلاف او آئی سی اجلاس بلا کر ان کے خلاف قرار داد پیش کریں کیونکہ ان کی چیخ وپکار پوری دنیا سن رہی ہے لیکن ان کے لئے ابھی تک نہ تو اسلامی ممالک اور نہ اقوام متحدہ نے عملی طورپر کسی قسم کے اقدام کااعلان نہیں کیا بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول تھا اور رہے گا لیکن افسوس کی بات ہے کہ پاکستان ، امت مسلمہ سمیت پوری دنیا فلسطینی عوام کیلئے کچھ نہیں کررہے ہیں فلسطینی عوام بیت المقدس کی آزادی کیلئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اکیلے جنگ لڑ رہے ہیں مقررین نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری عالم اسلام امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کریں ان پر تیل کی سپلائی بند کردے اور امریکہ کے بنیکوں میں پڑی ہوئی دولت نکلوائیں تاکہ ان کو مسلمانوں کی طاقت کااندازہ ہوسکے فلسطینی عوام قبلہ اول کی آزادی کی جنگ میں تنہا نہیں پاکستانی عوام ان کے اس جدوجہد میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر