آل پاکستان فل کنٹکٹ کراٹے بلیک بیلٹ ڈان ٹسٹ 30دسمبر کو ہوگا

آل پاکستان فل کنٹکٹ کراٹے بلیک بیلٹ ڈان ٹسٹ 30دسمبر کو ہوگا

پشاور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فل کنٹکٹ کراٹے فیڈریشن (شن کیو کشن کائی) کے زیر اہتمام پاکستان ہمبو لاہور میں آل پاکستان ماسٹر ڈگری فل کنٹکٹ کراٹے بلیک ڈان ٹسٹ 30دسمبرکو لاہورمیں منعقد ہوگا۔ ٹسٹ بین الاقوامی قوانین(WKO)جاپان کے رولز کے مطابق لیا جائے گا۔ جس میں ملک بھر سے سینئر ماسٹرز حصہ لیں گے۔ بین الاقوامی شہریت یافتہ ماسٹر اور (WKO)ایشیاء بورڈ ممبر(شیھان) محمد ارشد جان اور انٹر نیشنل جج وریفری(WKO)جاپان و سیکرٹری پاکستان فیڈریشن (سینسی) صاحبزادہ الہادی سپریم جیوری کے فرائض انجام دینگے۔ KPفل کنٹکٹ کراٹے ایسو سی ایشن (شن کیو کشن کائی) کے پریزیڈنٹ و ڈی آئی جی انوسٹی گیشن( ایڈمن) KPKشہزاد اسلم صدیقی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ آل پاکستان کے ان مقابلوں میں خیبر پختونخوا سے 20رکنی سینئر ماسٹرز کا دستہ سیکرٹری KPKیاسین یاسر کی قیادت میں شرکت کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے کھلاڑی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے صوبے کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری ایسو سی ایشن کے کوچزباقاعدہ اپنی محنت سے ٹسٹ دیکر ماسٹر ڈگری بلیک بیلٹ حاصل کریں گے جس سے نام نہاد اور جعلی بلیک بیلٹ ہولڈرز کا قلع قمع ہوگا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...