پولیس شہداء کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا ،ڈی آئی جی مردان
رستم(نمائندہ پاکستان) ڈی آئی جی مردا ن ریجن محمد عالم خان شنوار ی نے کہاہے کہ پولیس شہداء کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہواہے ان کے ورثاء ہمارے جسم کا حصہ ہیں تمام وسائل کو بروئے کارلاکر شہداء کے خاندانوں کے مسائل حل کررہے ہیں وہ پولیس کلب میں صوبے کے پہلے ’’شہداء کیئرایس ایم ایس سروس ‘‘ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے جہاں وہ مہمان خصوصی تھے تقریب میں پولیس شہداء کے ورثاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی ڈی پی اوڈاکٹر میاں سعید احمد ،ایس پی اپریشن عبدالرؤف بابر ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر احترازخان اورآئی ٹی ٹیم انچارج صدبرعلی سمیت پولیس آفیسران بھی موجود تھے ڈی آئی جی ورثاء میں گھل مل گئے اور ان سے فرداً فرداًمسائل معلوم کئے ڈی پی اوڈاکٹر میاں سعید احمد نے ایس ایم ایس سروس کے حوالے سے بریفنگ دی اورکہاکہ شہدا کی ای فائل مینجمنٹ کا سسٹم شروع کردیاگیاہے اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کرانہتائی مستعدی کے ساتھ ورثاء کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ڈی آئی جی مردان ریجن نے نئے سروس نظام کو پولیس شہداء کے خاندانوں کے مسائل کے حل کے لئے ایک اہم ا قدام قراردیا اورکہاکہ محکمہ پولیس کو اپنے شہداء پر ناز ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ نئے نظام سے ورثاء مسائل اور مشکلات بروقت کم ہوں گے اورانہیں دفاتر کے چکروں سے نجات مل جائے گی ڈی آئی جی محمدعالم خان شنواری نے شہداء کے ورثاء کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکاما ت جار ی کئے ۔