پبی ،ضلعی پولیس سربراہ کی عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت

پبی ،ضلعی پولیس سربراہ کی عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت

پبی ( نما ئندہ پاکستان) ہوائی فائرنگ،منشیات فروش،قبضہ گروہ،قمار بازی،سودخوری ،انڈر پلے ،کارلفٹنگ ، تجاوزات مافیا،فحاشی کے اڈے اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے سرکل ایس ڈی پی اؤزاور ایس ایچ اؤز کو سخت دوٹوک احکامات جاری۔عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر مسلسل ٹھوس اور بھر پور اقدامات اُٹھائے جائے ۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی (پی ایس پی )کا کرائم میٹنگ سے خطابتفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی(پی ایس پی)کے زیر صدارت نوشہرہ پولیس کا ماہوار کرائم میٹنگ منعقد ہوا۔جس میں ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کیڈٹ شہنشاہ گوہر خان اور تمام سرکل کے ایس ڈی پی اؤز اور ایس ایچ اؤز ،تمام انچارج شعبہ تفتیش ،جملہ انچارج چوکیات نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال ،جرائم کے انسدادی کاروائیوں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی(پی ایس پی )نے اس موقع پر پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔تمام پولیس افسران اور اہلکاران فیلڈ ڈیوٹی کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بنائے ۔بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی کریں ۔انھوں نے تمام پولیس افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات مافیا،ہوائی فائرنگ،منشیات فروش،قبضہ گروہ،قمار بازی،سودخوری ،انڈر پلے ،کارلفٹنگ ،فحاشی کے اڈوں کے خلادف سخت ایشن لیا جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائیاں کئے جائے۔ سماج دشمن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔ضلعی پولیس سربراہ نے نوشہرہ پولیس کی جرائم کے تدارک کے لیے کئے جانے والی کامیاب کاروائیوں کو سراہتے ہوئے اظہار اطمینان ظاہر کرتے ہوئے جرائم کی انسدادی کاروائیوں میں آپنا بھر پور کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔ ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس افسران کو عوام الناس اور شرفاء کیساتھ تھانوں اور چوکیات میں خوش اخلاقی سے پیش آنے اور اُن کی بروقت دادرسی کرنے کا حکم دیا ۔ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس افسران کوحکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن وامان کے قیام کو ممکن بنانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کیساتھ ساتھ خوش اخلاقی سے عوام میں پولیس کا بہترین امیج بھی اُجاگر کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...