آزادکشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،،سید تبریز کاظمی

آزادکشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،،سید تبریز کاظمی

مظفرآباد (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی مظفرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر امیدوار اسمبلی حلقہ چھ سیدتبریز کاظمی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، لیگی کارکنان اور ممبران اسمبلی بھی حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ عوامی امیدوں پر پورا اترنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر بھر میں کوئی قابل ذکر منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں۔این ٹی ایس کے نام پر نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکے ڈالے گئے ہیں۔ لیگی حکومت کی ناکا می کی وجہ سے آزاد کشمیر میں سیاحت کو نقصان پہنچ رہاہے ۔ نوازشریف کو اس کے مشیروں نے نااہل کرایااور آزادکشمیر میں فاروق حیدر کے مشیر بھی اس کیلئے وبال بن سکتے ہیں۔کرپشن کے اس دور میں تحریک قائد عمران خان کو خالق کائنات نے فرشتہ بناکر پاکستان میں پیداکیا۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں اسوقت حکومت کاکوئی وجود نظر نہیں آتا۔ریاست میں کسی ادارے پر یاکسی محکمہ پرحکومت کاکوئی کنٹرول نہیں۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے وزیراعظم کیساتھ بھی ایسے ہی مشیر ہیں جیسے نوازشریف کیساتھ تھے اور نوازشریف کونااہل کرایا۔انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام کو جھانسہ دیکر ووٹ حاصل کیئے آج عوام سے منہ چھپارہے ہیں۔ آزادکشمیر سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں جوق در جوق عوام تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔پاکستان میں 2018 ؁ء میں قائد تحریک عمران خان وزیراعظم ہونگے اور آزاد کشمیر میں بھی بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں دھاندلی کی پیدوار حکومت کا بوریا بستر گول کرینگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر