ایم این اے سر دار ممتاز خان ٹمن کی چیئر مین نادرا سے ملاقات

ایم این اے سر دار ممتاز خان ٹمن کی چیئر مین نادرا سے ملاقات

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)رکن قومی اسمبلی سر دار ممتاز خان ٹمن کی چیئر مین نادرا سے ملاقات ،لاوہ کیلئے نادرا دفتر کی منظور ی ،اہل علاقہ کا خراج تحسین ۔چیئر مین نادرا سے ایم این اے سر دار ممتاز خان ٹمن نے ملا قات کی انکے ہمراہ حاجی امیر خان ٹمن ،ملک نثار احمد لاوہ ،کونسلر حاجی نواز باہی ودیگر موجود تھے ۔سر دار ممتاز خان ٹمن نے تحصیل لاوہ میں نادرا دفتر کی درخواست کی جس پر چیئر مین نادرا نے لاوہ میں نادرا دفتر کی منظوری دیتے ہو ئے یقین دہانی کروائی کہ دفتر کی بلڈ نگ کیلئے جلد ہی کام شروع کردیا جا ئے گا ۔لاوہ میں نادرا دفتر کی منظور ی پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا ۔سیاسی وسماجی شخصیت ملک نثار احمد لاوہ نے بتایا کہ سر دار ممتاز خان ٹمن نے لاوہ میں نادرا دفتر کی منظور ی کروا کر لاوہ کی عوام کا ایک اور دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے ،ہمیشہ سر دار ممتاز خان ٹمن نے لاوہ کی عوام کی آ واز پر لبیک کہا اور ہر جائزہ مطالبے کو ہر ممکن پورا کر نے کی کوشش کی اور لاوہ کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے حاجی امیر خان ٹمن کی کاوش بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں انہو ں نے بھی ہمیشہ لاوہ کی عوام کی آ واز کا ساتھ دیا اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،آ ئندہ الیکشن میں سر دار ممتاز خان ٹمن کو تاریخی کامیابی دلوا کر اپنا حق ادا کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...