تلہ گنگ،غیررجسٹریشن موٹرسائیکلوں کیخلاف کریک ڈاؤن،درجنوں بند
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)ایس ایچ او تھا نہ صدر محمد افضل کا ان ایکشن ،غیر رجسٹریشن موٹرسا ئیکل کیخلاف کریک ڈاؤن آ پر یشن ،درجن سے زائدموٹر سائیکل بند ۔تفصیلا ت کے مطابق تھا نہ صدر کی حدود پیڑہ فتحال موڑ پر ایس ایچ او محمد افضل نے بھاری نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کر کے غیر رجسٹر یشن موٹر سائیکل کی جانچ پڑتال کی تو ایک درجن سے زاہد موٹرسائیکلوں کو تھا نے میں بند کر دیا اور رات گئے تک گاڑیوں کے کاغذات چیک کیے گئے ۔ایس ایچ او تھا نہ صدر محمد افضل نے بتایا ہے کہ غیر رجسٹر یشن موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاؤن آ پر یشن جاری رہے گا اور کوئی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل بغیر رجسٹر یشن کے چل نہیں سکتا ۔نکہ کہو ٹ ،ڈھوک پٹھان اور تھا ٹی بنگلہ چیک پوسٹ پر آ نے اور جانے والی گاڑیوں کی سخت چیک کی جا رہی ہے اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ایس ایچ او محمد افضل کا مزید کہنا تھا کہ تھا نہ صدر کی حدود میں گشت کے نظام کو مزید موثر بنا دیا گیا ہے اورمخبروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ جرائم پیشہ عناصروں کیخلاف خفیہ ٹیمیں اپنے مشن پر گامزن ہیں اور جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،تھا نہ صدر میں سائلین کی ہر ممکن دادرسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔