پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس نہ کرنیوالے امیدواروں کی رٹ ناقابل سماعت قراردیکرخارج

پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس نہ کرنیوالے امیدواروں کی رٹ ناقابل سماعت ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر نے پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس نہ کرنے والے امیدواروں کی رٹ ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی۔عدالت العالیہ میں فہد نذیر اعوان،محمد عاصم ،بلال رمضان،راجہ کاشف وغیرہ نے رٹ پٹیشن کے لیے درخواست دائر کی تھی کہ جس میں انہوں نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانی پراسیس کو چیلنج کیا تھا۔عدالت العالیہ کے جج اظہر سلیم بابر نے فیصلہ میں لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ مصدرہ 134SCR-2013 کی روشنی میں اگر ایک امیدوار ایک سلیکشن پراسیس کا حصہ بن جاتا ہے اور امتحان میں مکمل حصہ لے لیتا ہے اور رزلٹ آنے کے بعد وہ اسے چیلنج کرنے کا قانونی حق نہیں رکھتا۔عدالت نے قراردیا کہ درخواست گزاروں کے پاس سلیکشن کے طریقہ کار پر سوال اٹھانے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ وہ اس میں حصہ لے چکے ہیں لہذا پٹیشن ناقابل سماعت ہے اس لیے درخواست خارج کی جاتی ہے۔درخواست گزاروں نے حال ہی میں پبلک سروس کمیشن میں کامیاب ہونے والے ویٹرنری آفیسران کے خلاف رٹ کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...