آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی کا کانووکیشن 20دسمبر کو ہو گا

آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی کا کانووکیشن 20دسمبر کو ہو گا

مظفرآباد (بیورورپورٹ)آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی کا کانووکیشن 20دسمبر کو ہو گا ،کانووکیشن کا مقام بھی تبدیل کر دیا گیا ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی زیر صدارت اجلاس ،کانووکیشن کے تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ،ترجمان ،آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کی جا نب سے جا ری کردہ ایک پر یس ریلیز کے مطا بق جامعہ کا کانووکیشن قبل ازیں 12دسمبر کو منعقد ہونا تھا جو اب 20دسمبر کو نیو وزیر اعظم سیکرٹریٹ جلال آباد میں منعقد ہو گا ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں تمام امور کو حتمی شکل دے دی گئی ،کانووکیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز اینڈ انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان ،ڈین فیکلٹی آف آرٹس ، پروفیسر ڈا کٹر عا ئشہ سہیل ، رجسٹار شبیر احمد عباسی، ڈائریکٹر فنانس سید صا بر حسین بخا ری سمیت دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں مو سم کی تغیر و تبد ل کا جا ئزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ کانووکیشن 20دسمبر کو جامعہ کشمیر چہلہ کیمپس کی بجائے نیو وزیراعظم سیکرٹریٹ جلال آباد میں ہو گا ،وا ئس چانسلر جامعہ کشمیر نے کمیٹیز کو فوری طور پر مقام کے معا ئینہ اور انتظا می معا ملا ت کی فو ری تکمیل کے لیئے ہدا یات جا ری کر دیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...