مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا طاہر فاروق کے بڑے بھائی خالد فاروق کے انتقال پر اظہار تعزیت

مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا طاہر فاروق کے بڑے بھائی خالد فاروق کے انتقال پر ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سینئر صحافی شریف فاروق مرحوم کے صاحبزادے اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز( سی پی این ای) کے نائب صدر طاہر فاروق کے بڑے بھائی خالد فاروق کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر