رئیس الاحرارچوہدری غلام عباس کی50ویں برسی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائیگی،مہرالنساء

رئیس الاحرارچوہدری غلام عباس کی50ویں برسی عقیدت واحترام کیساتھ منائی ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہر النساء نے18دسمبر کو رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 50ویں برسی آزاد ‘ مقبوضۃ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے اندر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی 18دسمبر1967کو رئیس الاحرارکی وفات سے مسلم کانفرنس کے اندر قیادت کا جو خلا ء پیدا ہوا وہ پر نہیں کیا جاسکا رئیس الاحرار کی مسلم کانفرنس کیلئے کاوششیں لائق تحسین ہیں اگر1942میں چوہدری غلام عباس‘مولنا یوسف ‘اے آر ساغر‘چوہدری عبدالمجید سمیت دیگر اکابرین مسلم کانفرنس کو دوبارہ منظم نہ کرتے تو آج یہ خطہ بھی آزاد نہ ہوتا محترمہ مہر النساء نے کہاکہ مسلم کانفرنس کے عہدیار اور کارکنان مرکزی پروگرام میں شرکت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ضلع و تحصیل یونین کونسل کی سطح پر اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 18دسمبر کو بھر پور انداز سے تیاریاں کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر