کراچی: دھماکہ خیز مواد کیس، 3ملزمان بری

کراچی: دھماکہ خیز مواد کیس، 3ملزمان بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں 3 ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے بری کردیاہے۔ملزم مشتاق احمد،شاہنواز عرف گرو اور عبدالخالد کو 2016 میں دھماکاخیز مواد رکھنے کے الزام میں رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔