مری، محکمہ گیس کی لاپرواہی ‘ چٹہ موڑ کے مکینوں کی گیس بند کر دی

مری، محکمہ گیس کی لاپرواہی ‘ چٹہ موڑ کے مکینوں کی گیس بند کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مری(خبر نگار) محکمہ گیس کی لاپرواہی کی انتہا ء ‘ چٹہ موڑ کے مکینوں کی گیس بند کر دی ، عوام سلنڈر اور لکڑی کی تلاش میں نکل پڑے۔ 10گھنٹے بعد گیس بحال ،تفصیلات کے مطابق موضع دھار کے عوام اس وقت انتہائی پریشانی میں مبتلا ہو گئے کہ گذشتہ روز انکی گیس کو بلاوجہ بند کر دیا گیا اور 10گھنٹے متواتر گیس بند ہونے سے سخت سردی میں متبادل بندوبست کے لئے مشکلات کا سامنا رہا۔ متاثر مکینوں نے اپنے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے آبائی علاقے کی عوام کے ساتھ محکمہ گیس اور واپڈا دونوں کھلواڑ کر رہے ہیں اور عوام کو تنگ کرنے کے لئے سخت سردی میں یا تو بجلی بند کر دی جاتی ہے یا گیس ۔متاثر ہ مکینوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکموں کا قبلہ درست کیا جائے۔