مری،سور کے حملے میں راہ چلتی جواں سال لڑکی شدید زخمی

مری،سور کے حملے میں راہ چلتی جواں سال لڑکی شدید زخمی

مری(خبر نگار ) مری کے نواح ہل ڈہولو میں سور نے ایک راہ چلتی جواں سالہ لڑکی کو شدید زخمی کر دیا اور وہ جان جانے سے بال بال بچ گئی جس کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہستال میں پہنچایا گیا علاقہ میں اس واقع پر سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے واقعات کے مطابق جھیکا گلی سے ملحقہ گاؤں ہل ڈھولو کے رہائشی حامد محبوب کی جواں بیٹی اپنے قریبی رشتہ دار کے گھر جا رہی تھی تو اچانک راستے میں بارلے نکلّ ّ ئے اور لڑکی کو نشانہ بنایا لڑکی اپنی جان بچانے کے لئے بھاگی اور وہ کانٹے دار تاروں سے الجھ گئی اور کانٹے دار اس کے جسم میں پیوست ہو گئیاور وہ شدید زخمی ہو گئی یہ امر واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے مری شہر سمیت گردو نواح کے تمام علاقوں میں ان بارلوں نے یہاں کی رہائشیوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے جبکہ بالے( سور) رہائشی علاقوں میں داخل ہو کر فصلیں تباہ و برباد کر دیتے ہیں اور متعدد با ر سکولوں کے بچوں اور خواتین پر بھی حملہ آورہو چکے ہیں اس صورت حال کے حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف کوّ گاہ کیا گیا مگر تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی اس طرح یہاں کسی وقت بھی کوئی جانی نقصان ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پر عائد ہو گی علاقہ کے عوام نے محکمہ وائلڈ لائف حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان بارلوں کے سد باب کے لئے فوری اقدامات کرے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر