دنیابھر میں بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے ہلاکتیں 25 فیصد بڑھ گئی

دنیابھر میں بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے ہلاکتیں 25 فیصد بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)بارودی سرنگوں پر پابندی لگانے کی بین الاقوامی مہم چلانے والی تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سن 2016 کے دوران بارودی سرنگوں کی لپیٹ میں آ کر ہونے والی ہلاکتیں پچیس فیصد بڑھ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس رپورٹ کے مطابق 1999 کے بعد ہلاکتوں کی یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں افغانستان، یمن، یوکرائن اور لیبیا میں ہوئی ہیں۔ انٹرنیشنل کمپین کے مطابق گزشتہ برس ساڑھے چھ ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس رپورٹ کے مطابق مجموعی ہلاکتوں میں دس میں سے آٹھ عام شہری تھے۔ بارودی سرنگوں پر پابندی لگانے کی بین الاقوامی مہم کو سن 1997 میں نوبل پرائز بھی دیا جا چکا ہے۔